موسم

کھرمنگ: ضلع بھرمیں تیسرے روز بھی شدید برف باری جاری رہی

کھرمنگ( بیورو رپورٹ) کھرمنگ ضلع بھرمیں تیسرے روز بھی شدید برف باری جاری رہی جس کی وجہ سے اہل علاقہ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ بالائی علاقوں میں 3 سے 4 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ اولڈینگ میں 22 انچ مے موش میں 18 انچ ، طولتی میں 8انچ جبکہ مہدی آباد میں تقریبا6 فٹ برف پڑ چکی ہے۔ کھرمنگ کے بالائی علاقوں میں کئی جگہوں پر برف باری نے بجلی کے کھمبے اکھاڑ کے رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی ترسیل جزوی طور بند ہو گیا ہے اور سڑکوں پر برف جمنے کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز نے کھرمنگ سے سکردو کے لئےسروس معطل کیا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے میں کھانے پینےء کی اشیاء کی قلت کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ بالائی علاقوں کے کئی دیہاتوں کا رابطہ سڑک خراب ہو جانے کی وجہ سے ان علاقوں کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ جبکہ مہدی آباد سمیت کئی علاقوں میں واسا کی غفلت کی وجہ سے پانی کا ترسیل بحال نہ ہو سکا۔ عوام کی طرف سےاپنی مدد آپ کے تحت شدید برف باری میں پانی بحال کرنے کی کوششیں تا حال جاری ہیں لیکن سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ان کی کوششیں ہر بار رائیگان جا رہا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button