موسم

گانچھے: ضلع بھر میں جاری شدید برف باری میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پولیس جوانوں کو الرٹ کر دیا-ایس پی عبدالرحیم یوگوی

گانچھے(خصوصی رپورٹر) ضلع بھر میں جاری شدید برف باری میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پولیس جوانوں کو الرٹ کر دیا گیا۔ ایس پی عبدالرحیم یوگوی نے بتایا کہ حالیہ شدید برف باری سے ممکنہ ہنگامی حالات میں لوگوں کی امداد کرنے کے لئے تمام تھانوں اور ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں جوانوں کو الرٹ رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس سلسلے میں ضلع میں موجود چھے پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز اور لائن آفیسر ڈسڑکٹ پولیس لائن کو کہاگیا کہ پولیس جوانوں کو چوبیس گھنٹے چوکس رکھیں اس کے علاوہ ضلع بھر میں کہیں بھی برفباری سے ایمرجنسی حالات کی صورت میں پولیس کے جوان فوراً وہاں پہنچ جائیں گے۔ میں خود ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے رابطے میں ہوں۔ اب تک حالات نارمل ہے تاہم برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہوشے میں سڑکیں بند ہونے سے تین شکاری پھنس گئے ہیں۔ ان کے ساتھ میں رابطے میں ہوں ۔تینوں شکاریوں کو پولیس گیسٹ ہاوس میں رکھا ہوا ہے۔ ہم نے رواں سال سے ہوشے گاوں میں پولیس گیسٹ ہاوس قائم کی ہے جہاں تما م بنیادی سہولت میسر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ضلع میں ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لئے ایس پی کے گاڑی سمیت ضلع میں موجود تمام پولیس کے گاڑیوں کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button