موسم

گلگت بلتستان میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ جاری ، جی بی کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہو گیا، رحیم آباد گلگت میں32گھرانوں کو ٹینٹ ویلج منتقل کر دیا گیا

گلگت(وجاہت علی) گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ جاری۔ جی بی کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ رحیم آباد میں32گھرانوں کو ریسکیو کر کے ٹینٹ ویلج منتقل کر دیا گیا جبکہ ہراموش اور بگروٹ کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر میجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سید وحید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹ آفس نے لیٹر جاری کر دیا ہے کہ تین سے چار دن شدید بارش اور قدرتی آفات کا خطرہ ہے۔ اس حوالے سے جی بی ڈی ایم اے پوری طرح الرٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رحیم آباد میں پہاڑ سرکنے اور پتھر گرنے کا خدشہ تھا جس پر ہم نے ٹینٹ اور اشیاء خوردونوش پہنچا دیئے ہیں اور محفوظ مقام پر آبادی کو منتقل کر دیا ہے جبکہ بگروٹ اور ہراموش کی مکمل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت سکردو روڈ بھی بلاک ہے جبکہ گلگت پڑی بنگلہ کے مقام پر روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند تھا جس کو کھولا گیا ہے لیکن تہتہ پانی چلاس کے مقام پر بلاک ہے۔ڈائریکٹر جنرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے کہا کہ ادارہ مکمل الرٹ ہے اور کسی بھی قدرتی آفت کے حوالے سے کنٹرول روم بنا چکے ہیں اور حالات کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button