معیشت

گلگت: تجاوزات کے خلاف آپریشن، فٹ پاتھ پہ لگے سامان کو قبضے میں لے کر نیلام کر دیا گیا

گلگت(چیف رپورٹر) اے سی گلگت خرم پرویز کے حکم پر تحصیلدار چراغ الدین اور بلدیہ فورس نے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔ فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والوں کا حق ہے جس تاجر نے فٹ پاتھ کو خالی نہیں کیا اس پر بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ مجسٹریٹ اور بلدیہ فورس کا ایئر پورٹ روڈ پر کریک ڈاؤن فٹ پاتھ مافیا کے سامان کو قبضے میں لے کر نیلام کر دیا گیا۔ نوٹس دینے کے باوجود فٹ پاتھ خالی نہیں کر رہے تھے۔ اے سی خرم پرویز اور مجسٹریٹ چراغ الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل گلگت کے تمام تاجروں کو فوری طور پر فٹ پاتھ خالی کرنے کا نوٹس بار ہا دے چکے ہیں۔ اب اگر کسی نے فٹ پاتھ خالی نہیں کئے اور تجاوزات کا خاتمہ نہیں کیا تو ان کے خلاف سخت ایکشن لینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button