معیشت

یاسین : الرحیم ملٹی پرپزکوآپرئٹیو سوسائٹی یاسین برانچ کا افتتاح

یاسین (معراج علی عباسی ) الرحیم ملٹی پرپزکوآپرئٹیو سوسائٹی یاسین برانچ کا افتتاح ،رجسٹرار کوآپرئٹیوسوسائٹزگلگت بلتستان محمد امین میر نے فتہ کاٹا۔افتتاحی تقریب میں معززین و عمائدین یاسین اور سیکڑوں افراد نے شرکت کیا ۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار کوآپرئٹیو سوسائٹزمحمد امین میر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے اندار 1000سے زیادہ ملٹی پرپزسوسائٹیاں موجود ہے ۔ان میں صرف 70کے سوسائٹیاں فنگشینل حالت میں ہے ان 70سوسائٹیوں میں الرحیم ملٹی پرپز سوسائٹی کا نام سب سے ٹاپ پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بینک اور سوسائٹی میں فرق کرنا ہوگا بینگ ایک منافع بخش ادارہ ہوتا ہے جبکہ ملٹی پرپزسوسائٹی ایک فلاحی ادارہ ہوتاہے ۔جہاں مخصوصی گروپ کے لوگ اپس میں اپنااپنا بچت جمع کرکے ایک دوسرئے اور دیگرضرورت مند افراد کو موقع پر مدد کرتے ہیں ۔کوآپرئٹیو سوسائٹیاں اپس میں مقابلے کی رجحان پیدا کرنے کے بجائے اپنے لوگوں کو زیادہ سے زیاد فائدہ دینے کی کوشش کرئے ۔

انہوں نے کہا کہ جاپان کی طرح گلگت بلتستان میں کے چندپرائیویٹ سوسائٹیوں کے اس وقت اربوں کے حساب میں رقم موجود ہے ۔۔تقریب سے اپنے خطاب میں صدر الرحیم کواپرئٹیوسوسائٹی اعرب خان نے کہا کہ پانچ سال کے مسلسل کوشش کے بعدیاسین میں الراحیم کا اٹھویں برانچ کھولنے میں کامیابی ہوئی ۔الررحیم سوسائٹی یاسین برانچ کو قابل عمل بنامیں سوسائٹی کے فنانس سیکڑٹری شیرظاہر خان اور خوش عالم کے کوششوں کاذکرنہ کرنا کفران نعمت ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ دنیاکے ترقی یافتہ ممالک کے ہرگلی میں درجنوں کوآپرئٹیوسوسائٹیاں کام کرتیں ہیں۔جاپان کی تباہ شدہ معشیت اور بدحال قوم نے سوسائٹیاں بناکر ایک دوسرئے کی نہ صرف مدد کی بلکہ قومی خزانے کو معاشی طور پر مظبوط کرکے دنیا کو دیکھا دیا۔

تقریب سے صدر اسماعیلی لوکل کونسل یاسین ضرب علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ الرحیم سوسائٹی یاسین برانچ کی بنیاد یاسین کی تعمیروترقی میں ایک اہم سنگ مل ثابت ہوگا۔یاسین میں موجود ملٹی پرپزسوسائٹیاں مارکیٹ میں مقابلے کے لیے اپس میں رشک رکھے حسد نہ رکھے ۔تقریب سے صدر اسماعیلی لوکل کونسل سلگان راشدخان اور نمبردار بلبل نے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button