متفرق

گانچھے : پیپلز پارٹی کے سابق سٹی صدر اخوند حسن سعودی عرب میں انتقال کر گئے

گانچھے (محمدعلی عالم ) پیپلز پارٹی کے سابق سٹی صدر و معروف ٹھیکیداراخوند حسن انتقال کر گئے وہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں موجود تھے۔ اخوند حسن سابق چیرمین بلدیہ و پیپلز پارٹی کے سابق جنرل سیکرٹری چیرمین یوسف کے بڑے بھائی تھے۔ ان کے خاندان کا حلقہ ٹو خصوصاً بلدیہ خپلو کے سیاست میں اہم کردار ہے۔ ان کی وفات پر پیپلز پارٹی نے آج پارٹی سیکریٹریٹ میں تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا ۔ ان کے وفات کی خبر سنتے ہی رہائش گاہ میں لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ گئے۔ ان کے خاندان کا پیپلز پارٹی سے کئی سال پرانی تعلق ہے۔ ان کے رہائش گاہ پر تعزیت کے لئے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button