نوجوان

سکردو : فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا بلتستان میں مستقل سنٹر کا قائم کیا جائے۔ بلتستان یوتھ الائنس

سکردو ( رجب علی قمر ) بلتستان یوتھ الائنس ،سول سوسائٹی کا سکردو یاد گار شہدا پر زبردست احتجاج ،فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا مستقل سنٹر کا قیام بلتستان میں لایا جانے کا مطالبہ کیا گیا۔ یادگار شہدا پر ہونے والے احتجاج میں سینکڑوں لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور مطالبہ کےحق میں نعرہ بازی کررہے تھے۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلتستان کے چاروں اضلاع کے تعلیم یافتہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لئے اسلام آباد اور گلگت جانے میں شدید دشواری پیش آرہی ہے۔ گلگت اور اسلام آباد میں ٹیسٹ رکھنے کی وجہ سے سینکڑوں بے روزگار اور غریب طلبا کا معاشی قتل ہورہا ہے اور بہت سارے قابل اہلیت رکھنے والے نوجوان ٹیسٹ میں شامل ہونے سے محروم رہتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ سخت موسمی حالات اور معاشی مسائل اُمیدواروں کا کئیریر تباہ ہونے کا سبب بن رہا ہے۔ اس وقت اُمیدوارو ں کی کثیر تعداد فیڈرل پبلک سروس کمیشن ٹیسٹ میں شرکت سے محروم ہے۔ خواتین اُمیدواروں کی ایک کثیر تعداد بھی سفری مسائل اور دیگر مسائل کی وجہ سے ٹیسٹ میں شامل نہیں ہورہی ہے۔ اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صوبائی وزیر تعلیم اور گلگت بلتستان حکومت فوری طور پر اس قومی مسلے کو حل کرکے سینکڑوں نوجوان تعلیم یافتہ افراد کے روشن مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایا جائیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button