موسم

کھرمنگ: شیلا میں شدید برفباری، زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے

کھرمنگ(خصوصی رپورٹ) شیلا میں شدید برفباری سے شیلا کا دنیا سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے تقریبا دو فٹ تک برف پڑچکی ہے لوگ شدید پریشانی کی عالم میں زندگی گزار رہے ہیں خوراک کا اسٹاک ختم ہوچکا ہے جس کی وجہ سے اشیا خوردو نوش کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ بجلی کی تاریں نیچے آنے کی وجہ سے علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے بجلی کی بحالی کے لئے کوئی آنے کے لئے تیار نہیں ہے کوئی پرسان حال نہیں ہماری بے بسی کس کے سامنے پیش کریں اہل علاقہ نے کے پی این سے گفتگو میں کہا کہ ہر سال سردیوں میں شدید مشکلات درپیش آتے ہیں زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے شہر سے ضروری بنیادی چیزیں لانے میں شدید مشکلات پیش آتی ہے جبکہ مریض علاج کے لئے علاقے سے دور نہیں جا سکتے ہیں نہ کوئی ڈسپنسری ہے نہ کوئی دوائی ۔ منتخب نمائندوں کو عوامی مسائل سے کوئی سر وکار نہیں ہے انہیں چاہیے کہ انتہائی پسماندہ علاقے کی ترقی کے لئے کام کریں تاکہ اہل علاقہ کو درپیش مسائل کا ازالہ ہوسکے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button