خبریں

کمشنر بلتستان ڈویژن سے شگر کے مختلف سیاسی اور مذہبی پارٹیوں کے وفودکی ملاقات

شگر(عابدشگری)کمشنر بلتستان ڈویژن حمزہ سالک نے ڈی سی ہاؤس شگر میں شگر کے مختلف سیاسی اور مذہبی پارٹیوں کے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ رول آف لاء ور ریاست کی رٹ کو بحال رکھنا ان کی اولین ترجیح ہے۔وہ ریاست کا نمائندہ ہے اور سیاست سے بالاتر ہوکر ہر ایک کیلئے کام کرینگے ۔جبکہ یہاں کے لوگوں کی مسائل کو حل کرنا میری فرائض اور ذمہ دایوں میں شامل ہے۔ میرے دروازہ ہر ایک کیلئے ہمیشہ کھلا رہے گا۔عوامی مسائل اور ایشوز کو حل کرنے کیلئے جو بھی آئے خوش آمدید کہیں گے۔انہوں نے کہا شگر ضلع کو دیگر اضلاع کے برابرلانا اور یہاں تمام ضلعی اداروں کی موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھایا جارہا ہے۔ آئندہ چند روز میں ضلعی اداروں میں بھرتیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوجائے گا۔ جس میں متعلقہ اضلاع کو ترجیح دی جائے گی۔ جبکہ گریڈ ون تا 9پر متعلقہ ضلع سے لیا جائے گا۔ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت یہاں سی سی ٹی وی کیمرے اور خصوصی پولیس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

کمشنر بلتستان حمزہ سالک نے اتوار کی شب ڈی سی ہاؤس شگر میں شگر کے مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔جس میں حکمران پارٹی مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی،مجلس وحدت المسلمین ،پاکستان تحریک انصاف اور نوربخشیہ مسلک کے عمائدین شامل تھے۔

مختلف وفود سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ رول آف لاء کی حکمرانی،ریاستی رٹ کی بحالی،عوام مسائل کی حل،عام کو فوری انصاف،کسی کو زیادتی سے روکنا ،ریاستی اداروں کی تقدس کی بحالی،اور اداروں پر عوامی اعتماد میرے اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔ انہیں ریاست کی عوام کی خدمت اور مسائل کو حل کرنے کیلئے بھیجا گیا ہے۔اس لئے میرے نزدیک تمام سیاسی اور مذہبی پارٹیوں اور رہنماؤں کو برابر درجہ حاصل ہے۔ کسی بھی فرد کیساتھ زیادتی برداشت نہیں کیا جائے گا۔تمام سرکاری اداروں سے سیاسی کلچر کو ختم کیا جائے گا۔ملازمین سیاست سے دور رہے ورنہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع شگر کو قدرت بے شمار نعمتوں سے نواز گیا ہے یہاں کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے جبکہ یہاں کے امن و مان بھی اپنی مثال آپ کے یہاں ہر مختلف مسالک کے لوگ صدیوں سے پیار اور امن کیساتھ باہمی رشتوں کیساتھ رہ رہے ہیں۔ اس امن و مان کو ہمیشہ بحال رکھنے کی ضرورت ہے۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے وفد نے حمزہ سالک کو کمشنربلتستان کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اور کہا کہ شگر کی عوام ان کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اور امید ہے کہ وہ بلتستان کی پرامن فضا کو برقرار رکھنے اور اس علاقوں کی تعمیر و ترقی اور ریاستی رٹ کو بحال رکھنے کیلئے اپنے صلاحیتوں کو برؤکار لائیں گے۔پارٹی رہنماؤں نے شگر ضلع کیساتھ صوبائی حکومت کی جانب سے ناروا سلوک ،فنڈز کی کمی اور ضلعی اداروں کی شگر میں نامکمل سیٹ اپ پر انہیں شکایت کی۔جبکہ ضلع کی مسائل سے آگاہ کیا۔لوگوں نے اس تشویش کا اظہار کیا کہ ضلعوں اداروں کی قایم کو دو سال گزرنے کے باؤجود ابھی تک کسی بھی ڈیپارٹمنٹ میں ملازمین کی نئی تقرری عمل میں نہیں لائی گئی۔ جبکہ چور دروازوں سے تعیناتی کی بھی شکایات ہے۔ چھوٹے ملازمین متعلقہ اضلاع کا حق ہے لہذا کسی کیساتھ حق تلفی نہ ہونے دیا جائے۔گریڈ ون سے 9تک ملازمین کی تعیناتی اور تقرری میں متعلقہ ضلع سے لیا جائے۔جس پر انہوں نے یقین دلایا کہ باقی ماندہ ضلعی ادارے جلد شگر میں تعینات ہونگے جبکہ آئندہ چند دنوں تک نئی تقرریوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ جس میں چھوٹے ملازمین متعلقہ اضلاع سے جبکہ دیگر ملازمین کیلئے بھی متعلقہ اضلاع کو ترجیح دی جائے گی۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین کو ہدایت کی خزانہ آفس کے قیام اور خزانہ آفیسر کی تعیناتی تک ڈومیسائل اور دیگر چھوٹے کاموں کیلئے نیشنل بنک شگر میں خزانہ برانچ کھولنے کیلئے پرپوزل بنایا جائے۔

پیر نوربخشیہ سید حسن شاہ اور سید محمد عراقی سے ملاقات میں انہوں نے مدرسے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کیا جائے گا۔ اس واقعہ کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیق کر کے اصل حقائق کو سامنے لائیں گے اور اگر اس واقعہ کے پیچھے کسی کا ہاتھ ہے تو ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دیاجائے گا۔ پیر نوربخشیہ نے کمشنر اور شگر انتظامیہ پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ سے انصاف اور تحقیقات کی امید ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button