سیاست

گلگت بلتستان میں پی ٹی آ ئی کے کارکن راجہ جلال مقپو ن کی قیادت پر بھر پو ر اعتماد کرتے ہیں۔ فدا پا شا ڈپٹی آرگنا ئز ر PTI ضلع کھر منگ

گلگت (نما ئندہ خصوصی ) تحریک انصا ف گلگت بلتستان کے کا بینہ کی تشکیل میں مر کزی قیادت نے دانشمندی اور دوراندیشی کا مظاہرہ کیا ہے ان خیالات کا اظہا ر PTIضلع کھر منگ کے ڈپٹی آرگنا ئز ر فدا پا شا نے کیا ہے ۔ انہو ں نے کہا ہے کہ نئے کابینہ میں سیا سی بصیرت رکھنے والے افراد کو شامل کیا ہے۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و تر قی اور قیام امن کیلئے بھر پو ر کر دار ادا کر سکتے ہیں۔ فدا پا شا نے کہا ہے کہ نئی کابینہ کے تمام ذمہ داران گلگت بلتستان میں پارٹی کو مز ید فعال اور مظبوط کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ آئند ہ آنے والی حکومت پی ٹی آ ئی کی ہی ہو گی اور گلگت بلتستان میں کرپشن بد عنوانی کے نا سور کو جڑ سے ختم کرتے ہو ئے تعمیر و تر قی کا نیا باب رقم کر ے گی ۔ فدا پاشا نے کہا ہے کہ راجہ جلال مقپو ن کی پارٹی کیلئے نا قابل فراموش خدمات ہیں، عمران خان ان کی خد مات کا صلہ دیتے ہوئے انہیں صو با ئی صدارت کا منصب دیدیا ہے ۔گلگت بلتستان میں پی ٹی آ ئی کے کارکن راجہ جلال مقپو ن کی قیادت پر بھر پو ر اعتماد کرتے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button