کھیل

ہنزہ : علی آباد میں نوجوان نسل کیلئے گراونڈ میسر نہیں ہونے سے کھیلوں کے انعقاد میں مشکلات کا سامنا ہے ۔فٹ بال ایسوسی ایشن ہنزہ

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ضلع ہنزہ میں کھیلوں کی سر گرمیوں کیلئے گراونڈ نہ ہونے سے نوجوان نسل صحت مندانہ سر گرمیوں سے محروم۔ علی آباد میں نوجوان نسل کیلئے گراونڈ میسر نہیں ہونے سے کھیلوں کے انعقاد میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ علی آبا د کا اکلوتا گراونڈ بوائز ڈگری کالج جہاں پر حالیہ دنوں میں پارکنگ ایریا بنایا ہے اس وجہ سے گروانڈ میں کھیلوں کی سرگرمیاں بند ہو گئی ہے ۔ جبکہ علی آباد میں نئے اسٹیڈیم کیلئے 25کنال اراضی خریدی گئی ہے مزید کچھ اراضی درکار ہے اسٹیڈیم بنانے کے لئے ۔ ان خیالات کا اظہار سردار کریم صدر فٹ بال ایسوسی ایشن ہنزہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء جمال کریم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نوجوان نسل کو گراونڈ میسر نہیں ہونے کی وجہ سے غیر اخلاقی سر گرمیوں میں ملوث ہونے کا اندیشہ ہے ۔ تین سال پہلے علی آباد اسٹیڈیم کیلئے 25کنال اراضی خرید لی گئی ہے تاہم ابھی تک اُس ایریے میں کوئی کام نہیں ہو سکا جوکہ باعث تشویش ہے ۔ صدر فٹ بال ایسوسی ایشن ہنزہ اور ن لیگ کے سینئر رہنماء جمال کریم کے علاؤہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیڈیم پر کام جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ نوجوان نسل بُرے سر گرمیوں سے دور رہ سکیں اور فزیکل ایجوکیشن کی طرف راغب ہو سکیں ،صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کے انعقاد نہایت لازمی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button