تعلیم

شگر : محکمہ تعلیم شگر کے اعلیٰ حکام کا بوائز ہائی سکول تسر میں اساتذہ ٹریننگ سنٹر کا دورہ

شگر(عابد شگری)محکمہ تعلیم شگر کے اعلیٰ حکام کا بوائز ہائی سکول تسر میں اساتذہ ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اساتذہ کو ٹریننگ سیشن سے بھرپور استفادہ لینے کی ہدایت کی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم ضلع شگرکے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالحمید، ڈپٹی انسپکٹر سکول محمد خان, ڈی ڈی او ہائی سکول شگر سید محمد عراقی اور ڈی ڈی او ہائی سکول گلاب پور ضامن علی ضامن نے بوائز ہائی سکول تسر شگر میں قائم اساتذہ ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا اور ٹریننگ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ ان تربیتی پروگرامز سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنی مہارتوں کو بہتر بنانے کی حتی الامکان کوشش کریں اور ان سے سیکھے ہوئے مہارتوں کو عملی زندگی اور کلاس روم میں اپنانے کی کوشش کریں اور جدید طریقہ تدریس کو اپناتے ہوئے اپنے پڑھانے کے انداز اورعمل کو پرکشش اور دلچسپ بنائیں اور طلباء و طالبات کلاس روم میں اساتذہ کو بوریت اور گھٹن سمجھنے کے بجائے سیکھنے کو ترجیح دیں۔ اس موقع پراساتذہ نے ٹریننگ کے مواقع فراہم کرنے پر اور اتنی شدید سردی اور برفباری کے موسم میں اس دورافتادہ سینٹر کا دورہ کرنے پر محکمے کے اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button