پاکستان

کشمیر میں لینڈ سلایڈنگ کی ذد میں آکر شہید ہونے والے NLI کے جوان ارشاد حسین کو نیو رنگا سکردو میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

سکردو ( رجب علی قمر) کشمیر میں شہید ہونے والے پاک فوج NLI کے جوان ارشاد حسین کو ان کے آبائی قبر ستان نیو رنگا سکردو میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ معروف عالم دین آغا سعید نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں کمانڈر 62 برگیڈ زبیراحمد ،ڈی سی سکردو و دیگر اعلیٰ عسکری و سول حکام سمیت علاقے کے معززین اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کیں۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی جسد خاکی کو سلامی پیش کیا۔ شہید ارشاد حسین کی میت ہفتے کی صبح بذریعہ پی آئی اے سکردو پہنچے تو عسکری و سول حکام سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے میت کو وصول کیا۔ شہید کی میت آبائی گاؤں نیو رنگاہ پہنچے تو ہر آنکھ آشکبار تھی۔ اس موقع پر کمانڈر 62 برگیڈ زبیر احمد نے شہید کی پسماندگان سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

این ایل آئی کے شہید ارشاد حسین نے سوگواران میں ذوجہ ،ایک بیٹا اور بیٹی چھوڑی ہے۔ یاد رہے کہ شہید ارشاد حسین کشمیر میں لینڈ سلایڈنگ کی ذد میں آکر شہید ہوئے تھے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button