ماحول

گلگت : 100آوارہ کتوں کو مارکر دس ہزا ر نقد انعام حاصل کریں

گلگت (پ۔ر) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت خداآمان نے کہا ہے کہ گلگت شہر میں آوارہ کتوں کو مارنے کیلئے شہریوں کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن کے حدود میں آوارہ کتوں کو مارنے والے شہریوں کو میونسپل کارپوریشن کی طرف سےنقد انعام دینے کیلئے سفارش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری اگر 100آوارہ کتوں کو مارے اورثبوت پیش کریں توانکو بلدیہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے دس ہزا ر(10000) روپے نقد انعام دیا جائے گا اور انکو ادارے کی جانب سے تعریفی اسناد بھی دیا جائے گا ۔ انکا کہنا تھا کہ شہری علاقوں میں بڑھتے ہوئے آوارہ کتوں کی وجہ سے بے شمار مسائل پیدا ہوئے ہیں جس میں سب سے اہم مسئلہ سکول جانے والے چھوٹے بچوں کو کتوں کی طرف سے حملہ آور ہونا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی طرف سے عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ بنیادی کردار رہا ہے، عوام کے تعاون سے اسے مضبوط بنائیں گے ۔انکا کہنا تھا کہ میونسپل حدود میں کسی بھی کمپنی یا انفرادی طور پہ میڈیا پبلسٹی ہولڈنگ بورڈ اور پبلسٹی بورڈ کے تنصیف کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ میونسپل کارپوریشن کی طرف سے اجازت نامے کے بعد کمپنیاں یا شخصیات اپنے اشتہاری بورڈ آویزاں کر سکتے ہیں اور ان تمام اداروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پہ اپنے ذمہ میونسپل کارپوریشن کے میڈیا پبلسٹی کے بقایہ جات ہیں فوری ادا کریں تاکہ ادارے کی جانب سے ڈیفالٹرز کے خلاف کی جانے والی قانونی چارہ جوئی سے بچیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button