ماحول

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال اور ویلیج کونسلات کا شہر کو صاف رکھنے کے مشترکہ مہم کا آغاز

چترال(بشیر حسین آزاد) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال اور چترال ویلیج کونسلوں نے مشترکہ طورپر شہر کو صاف رکھنے کے مہم کا آغاز کیا ہے۔جمعہ کے روز اتالیق پُل کے قریب جمع شدہ کچرے اُٹھانے کی مہم شروع ہوئی اس موقع پرضلع ناظم مغفرت شاہ،ٹی ایم او چترال قادر ناصر،اے ڈی لوکل گورنمنٹ فہیم جلال اورویلیج ناظمین موجود تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی ایم او قادر ناصر اور اے ڈی لوکل گورنمنٹ فہیم جلال نے کہا کہ چترال شہر کے اندر ہر ناظم کی طرف سے 4افراد ٹی ایم اے کے ساتھ صفائی میں حصہ لیں گے۔جو اپنے ائریے کے کچرے کو ایک مقام پر جمع کریں گے۔وہاں سے ٹی ایم کے اہلکار اُنہیں گاڑیوں میں ڈال کر انہیں ٹھکانے لگائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال شہر کی صفائی کا سلسلہ جاری ہے ۔بعض مقامات پر کچرا اُٹھانے والی گاڑیوں کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔تاہم ان مقامات کو صاف کرکے رہیں گے۔ٹی ایم او نے کہا کہ چترال شہر کے اندر صفائی کی حالت بہتر ہوچکی ہے۔جبکہ مزید بہتر ی کی کوشش جاری ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کے کسی بھی گاؤں میں کچرا جمع کرنے کے بعد انہیں اطلاع دی جاے۔توٹی ایم اے کا عملہ اُنہیں ٹھکانے لگانے کے لئے گاڑی کی سہولت فراہم کرے گی۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کو صاف شہر بنانا اُن کا مشن ہے لیکن یہ اُس وقت کامیاب ہوسکتا ہے۔جب عوام اور ان کے نمائندگان بھرپور تعاون کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button