موسم

گانچھے : برف باری سےدو ہزار سے زائد درختوں کو نقصان پہنچا

گانچھے ( اے آر رینگ چن ) ضلع گانچھے میں حالیہ برف باری کے دوران مسلسل کئی روز برف باری کی وجہ سے سینکڑوں پھلدار و و غیر پھلدار درختوں کو نقصان پہنچا ۔ شدید برف باری کی وجہ سے درختوں کی شاخوں پر بہت زیادہ برف جمع ہونے کی بنا پر ضلع بھر میں خوبانی ، شہتوت ، سیب ، و دیگر قسم کی سیکڑوں دوختگاں کی شاخیں تنوں سے جدا ہو ئے ہیں تو کہیں کہیں برف باری نے بہت سے درخت جڑ سے ہی اکھاڑ دیئے ہیں ۔ ضلع بھر میں لاکھوں روپے مالیت کی درخت برف باری کی نذر ہوگئی ہیں ۔ ایک اندازئے کے مطابق ضلع گانچھے میں دو ہزار سے زائد درختوں کو برف باری نے نقصان پہنچایا ہے۔ بزرگوں کے بقول ایسی برف باری تاریخ گانچھے میں بہت کم ہوئے ہیں اور اس سال کی برف باری بھی تاریخی برف باری میں شمار ہوتے ہیں ۔ برف باری کے بعدبھی اب تک لوگ ان درختوں کی لکڑیوں کو گھروں تک لانے میں ناکام ہیں کیونکہ برف باری کا سلسلہ تو رک گیا تاہم راستے اور کھیتوں میں ابھی بھی ایک فٹ تک برف جمے ہوئے ہیں اور برف پگھلنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ واضح رہے اس دفعہ ضلع گانچھے میں مسلسل چار روز تک جاری رہنے والی برف باری کی وجہ سے خپلو اور اس کے گرد نواح میں ایک فٹ تک برف جم گیا تھا اور بالائی علاقوں میں ڈھائی فٹ تک برف پڑئے تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button