موسم

کھرمنگ میں موسم سرما کی پہلی برفباری، کئی مقامات پر 5انچ تک برف ریکارڈ کیا گیا

کھرمنگ (نمائندہ خصوصی) کھرمنگ میں موسم سرما کی پہلی برفباری، اہل علاقہ نےگھروں سے نکل کر پہلی برفباری کا بھر پور لطف اٹھایا۔ برفباری نے سردی کی شدت میں اضافہ کیا بالائی علاقوں میں پارہ منفی 12تک گر گیا۔ دن بھر جاری رہنے والی برفباری نے معمولات زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے، کئی مقامات پر 5انچ تک برف ریکارڈ کیا ہے۔

برفباری اور زور دار بارش نے کھرمنگ کے موجودہ ہیڈ کوارٹرگمبہ گون طولتی میں پہاڑوں سے پتھروں کے گرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، اہل علاقہ میں خوف ہراس پائی جاتی ہے جبکہ دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین مزید پتھر گرنے کے پیش نظر دفتروں سے باہرنکل آئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہائی سکول طولتی کی عمارت کے قریب بڑے پتھر گرے ہیں اور عمارت بال بال بچ گیا۔ دوسری جانب بالائی کھرمنگ کے کئی نالہ جات میں سڑکوں کو نقصانات پہنچنے کی اطلاعات ہیں کئی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button