متفرق

چلاس: سابق کلکٹرز لینڈ ایکوزیشن دیامر بھاشا ڈیم سبطین احمد خان اور عثمان احمد خان نے تاریخ کا سب سے بڑا ایوارڈ شفاف انداز میں پاس کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ رہنماء پیپلز پارٹی

چلاس(مجیب الرحمان) سابق امیدوار جی بی اسمبلی و رہنماء پیپلز پارٹی حاجی محمد میرا جان ،رہنماء پی پی پی نور محمد قریشی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سابق کلکٹرز لینڈ ایکوزیشن دیامر بھاشا ڈیم سبطین احمد خان اور عثمان احمد خان نے تاریخ کا سب سے بڑا ایوارڈ شفاف انداز میں پاس کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔اس بات کے معترف خود وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بھی ہیں۔چند مفاد پرست اور ملک دشمن عناصر ایماندار کلکٹرز پر الزامات لگا کر میگا منصوبے دیامر بھاشا ڈیم کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔اور مطالبہ کرتے ہیں ایسے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔جو سستی شہرت اور اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل میں ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔صاف شفاف ایوارڈ اور معاوضوں کی ادائیگی پر پوری قوم سابق کلکٹرز کو مبارکباد پیش کرتی ہے اور انکے کردار کو سراہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا سب سے بڑا منصوبہ اور اسکے ایوارڈ میں شفافیت کو یقینی بنانے پر ایماندار کلکٹرز کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button