متفرق

دیامر: گوہر آباد کے عوام نے سنگچل داس میں ڈیرے ڈال دئیے، زمین کی تقسیم شروع، سیکشن 9 کی دھجیاں اڑ گئیں

 چلاس (شہاب الدین غوری سے  )گوہر آباد کے عوام نے سیکشن 9 کے اطلاق کی دھجیاں اڑا دیں۔ سگچل داس میں خیمے گاڑ دئیے۔ فوری طور پر واٹر چینل تعمیر کرکے آباد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق دیامر کے ضلعی انتظامیہ نے متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم گوہر آباد کے لئے ماڈل ویلج کے لئے سنگچل داس کا انتخاب کرتے ہوئے سیکشن 9 لگایا تھا جس پر گوہر آباد کے عوام نے متفقہ طور پر ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ سنگچل داس کے علاوہ دیگر داسز میں متاثرین کیلئے ماڈل ویلج تعمیر کئے جائیں۔ لیکن ضلعی انتظامیہ نے عوام کی سنی ان سنی کرتے ہوئے سیکشن 9 لگایا جس کے خلاف عوام گوہر آباد ہزاروں کی تعداد میں سنگچل داس پہنچ گئے اور سنگچل داس کو انفرادی سطح پر تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

عوام نے رہائش کے لئے ٹینٹ ، کھانے پینے کے انتظامات کا بھی بندوبست کیا ہے دیگر انتظام انصرام کے لئے پانچ مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو عوام کی ضروریات سہولیات اور دیگر ضروری اقدامات کرے گی۔

عوام کا کہنا ہے کہ متاثرین کے ساتھ حکومت اور انتظامیہ کاظلم اب ناقابل برداشت ہو چکا ہے فوری سیکشن 9 واپس لیا جائے ہم کسی کے دباؤ میں نہیں آئینگے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی بقا کی خاطر اہلیان دیامر کی قربانیوں کا صلہ عوامی حقوق غضب کرکے دے رہے ہیں جو قابل افسوس  ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button