عوامی مسائل

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی پاکستان میں یونیسف کی سربراہ انجیلینہ کیر سے ملاقات

اسلام آباد: یونیسف کی پاکستان میں موجود سربراہ انجیلینہ کیر نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر انتہائی اطمینان بخش ہے کہ گلگت بلتستان میں پولیو کا نام و نشان نہیں خواندگی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے خصوصاٰ لڑکیوں کی تعلیم حاصل کرنے کی شرح انتہائی تسلی بخش ہے اور بچوں سے جبری محنت مزدوری اور تشدد کے خاتمے کے لئے گلگت بلتستان حکومت کا تیار کردہ چائلڈ پروٹیکشن بل ایک انقلابی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں واش کے نام سے منصوبہ جاری ہے جس کے تحت یونیسف گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں لوگوں میں ہاتھ دھونے وغیرہ کے بارے میں شعور اجاگر کر رہا ہے۔ گلگت بلتستان میں زیر زمین موجود پانی اور عوام کو ملنے والے پانی کو محفوظ بنانے کے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ سربراہ کا کہنا تھا کہ واش منصوبہ 50 ملین کا ہے جو گلگت بلتستان پر خرچ ہوگا ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہماری حکومت کے لئے باعث فخر ہے کہ یونیسف جیسا عالمی شہرت یافتہ ادارہ ہماری کوششوں اور اقدامات سے مطمین نظر آتا ہے جس پر میں ادارے کا شکر گزار ہوں اور توقع کر تا ہوں کہ یہ ادارہ گلگت بلتستان میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یونیسف انتہائی اہم منصوبوں پر کام کر رہا ہے پھر بھی میری سفارشات ہےکہ ادارہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں پانی کو ٹیسٹ کرنے اور عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں، قدرتی آفات کے موقع پر پیشگی اطلاع دینے والے آلات اور میشنری کی خریداری کے منصوبوں، تمام اضلاع میں اساتذہ ہیلتھ ورکرز خصوصاٰ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ کے منصوبوں اور یکساں مساوی تعلیم کی ہر بچے تک فراہمی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دیں۔ ان منصوبوں کا تعلق بالواسطہ ہر طبقے کے عوام سے ہے جس سے پورا خطہ مستفید ہوگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button