متفرق

علی آباد کو ضلع ہنزہ کا ہیڈ کوارٹر بنا نے کانوٹیفیکشن جاری، سرکاری دفاتر کیلیے50کنال زمین درکار

گلگت(ارسلان علی ) ضلع ہنزہ کا ہیڈ کواٹر علی آباد کو بنا نےکا نوٹیفیکشن جاری کردی گئی۔ہوم ڈیپاٹمنٹ گلگت بلتستان کے سیکشن آفیسر سعید اللہ شاہ کے دستخط سے جاری نوٹفیکشن نمبر SOH-18/2017کے مطابق نئے بننے والے ضلع ہنزہ کا ہیڈ کوارٹرعلی آباد میں بنایا جائے گا ۔2015ء کے عام انتخابات سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے ضلع ہنزہ کو الگ ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد نئے بننے والے اس ضلع کے ہیڈ کوارٹر کے لئے جگہ کا تعین کرنے کے بہت سے علاقو ں کے سروے کے بعد علی آباد کو ضلعی ہیڈ کورٹر کے لئے موضوع جگہ قرار دے کر ہیڈ کورٹر بنانے کے لئے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹفیکشن کے مطابق ضلعی ہیڈکوراٹر کے لئے 50کنال زمین درکار ہے تاکہ سرکاری دفاتر کی تعمیرات اور دیگر لوازمات پورے کئے جاسکے۔ اس سے قبل ضلعی ہیڈکوارٹر کے لئے ناصر آباد ہنزہ کے حوالے سے بھی بات چل رہی تھی جہاں پر سرکاری دفاتر اور دیگر تعمیرات کے لئے خاطر خواہ زمین میسر تھی مگر اس علاقے کو نظر انداز کرنے پر ہنزہ شیناکی کے عوام میں مایوسی پھیل چکی ہے اور عوام نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے،

واضح رہے کہ علی آباد اپر ہنزہ یعنی گوجال اور لاور ہنزہ یعنی شناکی کے عوام کے لئے مرکز کی حیثیت رکھتا ہے جہاں سے دونوں علاقوں کے لئے فاصلہ برابر ہوتا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button