متفرق

چترال، مذہبی عالم سید قلندر شاہ شیرازی انتقال کر گئے

چترال ( سید افضل علی ) بہ روز جمعرات سید قلندر شاہ شیرازی آف حسن آباد قلیل علالت کے بعد اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کی رحلت پر پورا خاندان اور علاقے کے لوگ سوگوار ہیں۔

 مرحوم ایک مذہبی عالم اور فاضل انسان تھے، سید قلندر شاہ فارسی زبان ، احادیث اور قرآن پاک میں گہرا علم رکھتے تھے۔ انہوں نے60 سال سے زیادہ عرسے تک اسماعیلی مسلم طریقہ کے مطابق بطور خلیفہ خدمات سرانجام دیں، ان کے حلقہِ خدمات میں خصوصا”مومی،روجی،شغور،آوی،سواخت،اور مرکز چترال شامل ہیں۔

خدمتِ خلق سے سرشار خلیفہ صاحب نے اپنی زندگی انتہائی سادگی اورپرہیزگاری سے گزارا۔ حضرت اپنے شائستگی،پاکیزگی اور بزرگی کی وجہ سے جانے جاتے تھے، انہوں نے ہمیشہ سادگی، اخوّت ، بھائی چارہ،امن اورمحبت کا درس پھیلایا، انہوں نے کبھی بھی دنیوی مفادات کو ترجیح نہیں دیا، یہی وجہ ہےکہ ہرشخص ان کے موت پر گہرا رنجیدہ ہے۔ان کی ناقابلِ مراموش شخصیت،تہذیب وتمّدن اور شائستگی ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہےگی۔ ان کی شخصیت ایک کھلی کتاب کی مانند گزری ہے جس سے ہر کوئی آشنا ہے مزید ان کے زندگی کے بارے میں لکھنے کی گنجائش نہیں۔

مرحوم خلیفہ سید قلندرشاہ کوحسن آباد میں ہی ان کے پَردادا بزرگ حضرت شاہ اردابیل ؒ کے مزار کے قریب ہی سینکڑوں افسردہ افراد کی موجودگی میں سپردک خاک کیا گیا۔ درین اثناء مختلف مکاتبِ فکر کے لوگ اورمریدوں نے ہزاروں کی تعداد میں فاتحہ خانی کے لئے ان کے گھر میں پہنچ گئے۔ ان کی خدمات اورشخصیت کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ﷲﷻ ان کے خدمات اور پرہیزگاری قبول فرمائے اوران کوجنت والفردوس میں اعلٰی مقام عطاء فرمائے۔آمین

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button