متفرق

چلاس: معذوررہائشی شریف اللہ کی اراضی کا کھوج لگانے کے لئے تحصیلدار کو ٹیم سمیت بونر داس جانے کا حکم

چلاس(مجیب الرحمان) اسسٹنٹ کمشنر چلاس نے بونر داس کا رہائشی عمر رسیدہ معذور شریف اللہ کی اراضی کا کھوج لگانے کے لئے تحصیلدار کو ٹیم سمیت بونر داس جانے کا حکم دے دیا اور کہا کہ بونر داس میں شریف اللہ کی موجودگی میں انکی اراضی کی نشاندہی کر کے فوری رپورٹ کی جائے۔ دیامر ڈیم کے معاوضوں میں شفافیت یقینی بنائی گئی ہے اگر کسی نے ان کے ساتھ زیادتی کی ہے اور انکی اراضی اپنے نام لکھوائی ہے تو انہیں بے نقاب کیا جائے گا۔ شریف اللہ کی ملکیت ثابت ہوئی تو عدالت انہیں انصاف فراہم کرے گی۔ سماجی تنظیم سونی دیامر کے اہم رکن شجاع الرحمان نے معذور شریف اللہ کی معاونت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کروائی اور انکے مطالبات سے اے سی چلاس کو آگاہ کیا۔جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری طور پر تحصیلدار فراز کو حکم دیا کہ کل ہی شریف اللہ کو لے کر بونر داس جائے ۔اور شریف اللہ کی اراضی کی نشاندہی کرے۔اور فوری طور پر حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرے۔تاکہ حقیقت سامنے آسکے اور ملکیت ثابت ہونے پر عدالت میں موجود کیس کے لئے رپورٹ معاون ثابت ہوسکے۔اور معذور شریف اللہ کو انصاف مل سکے۔خیال رہے کہ معذور شریف اللہ کی زمین کا ریکارڈ غائب ہونے کی میڈیا اور اخبارات میں خبر شائع ہونے کے بعد عوامی حلقوں اور انتظامی آفیسران میں ہمدردی کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔جبکہ معذور شریف اللہ کافی عرصے سے چلاس میں انصاف کے لئے در در کی ٹھوکریں کھاتاپھر رہا ہے ۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button