متفرق

اسکردو: بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے کھرمنگ میں مزید بجلی گھروں کی تعمیرکے لئے سروے کا آغاز کیا گیا ہے

کھرمنگ (سرور حسین سکندر) محکمہ برقیات کی جانب سے اسکردو میں بجلی کی بحران پر قابو پانے کے لئے مہدی آباد فیزتھری کی سروے کا آغاز۔ اس سلسلے میں محکمہ برقیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکردو میں حالیہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے کھرمنگ میں مزید بجلی گھروں کی تعمیرکے لئے سروے کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کھرمنگ مہدی آباد کولطورکھا سے علاقہ پایوشا تک کی جانے والی سروے کے مطابق پن سٹاک پائب کولطور کھا کے مقام سے اٹھایا جائے گا اور پایوشا کے مقام پر پاور ہاوس تعمیر ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اس وقت مہدی آباد نالے میں تقریبا 82کیوسک پانی موجو دہے اور حالیہ سروے ہیڈ کے مطابق مہدی آباد فیز تھر ی سے سردیوں میں تقریبا 3 میگا واٹ اور گرمیوں میں 6میگا ووٹ بجلی فراہم کیا جا سکتا ہے۔ کھرمنگ کے عوامی حلقوں کی جانب سے اس سروے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے مستقبل میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے ضروری قرار دیا ہے ساتھ ہی محکمہ برقیات کے حکام بالا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ جلد اسے اپرو کرتے ہوئے آئندہ اے ڈی پی شامل اور کام کا آغاز کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button