عوامی مسائل

زمینی تودہ گرنے سے چپورسن روڈ چوبیس گھنٹوں سے بند، عوام رُل گئے

گلگت( سٹاف رپورٹر) ضلع ہنزہ کے دور داز علاقہ چپورسن میں گزشتہ 24گھنٹے سے راستہ بند ہونے سے مقامی افراد اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ رمینجی کے مقامی پر لینڈ سیلائیڈنگ کے باعث چپورسن روڈ گزشتہ 24گھنٹے سے بند ہے۔ راستے کی بندش سے چپورسن کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ چپورسن کے رہائشی حیدر بدخشانی نے بتایا کہ راستے کی بندش سے مریضوں کو علاقے سے منتقل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ شدید سردی میں درجہ حرارت-15سے اوپر ہے سردی کے باعث مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جن کو سنٹر ہنزہ لے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جبکہ مسافر 2گھنٹے کی مسافت طے کر کے سوست پہنچ جاتے ہیں وہاں سے اپنے اخراجات لے کر جاتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اگر محکمہ تعمیرات نے بروقت راستے نہیں کھولا گیا تو علاقے میں شدید غذائی قلت پیدا ہو نے کا خدشتہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button