متفرق

یوم اظہار یکجہتی کشمیر کے مظاہروں اور تقریبات میں عوام بھر پور شرکت یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر

گلگت ( چیف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر گلگت محمد حمزہ سالک نے کہا ہے کہ پانج فروری کے تاریخی دن کے موقع پہ تمام جماعتوں اور تنظیموں اور مختلف مکاتب فکر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کامل اور مکمل اتحاد و یکجہتی کا مظاہر ہ کرکےسیاسی اور اخلاقی حمایت کا مظا ہرہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5فروری کے یوم اظہار یکجہتی کشمیر کے مظاہروں اور تقریبات میں عوام بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ کشمیری عوام کے ساتھ اخلاقی حمایت جاری و ساری رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اسسٹنٹ کمشنر کے آفس میں ایک اہم اجلاس کے موقع پہ کیا جس میں محکمہ تعلیم ، محکمہ ایل جی ،میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے آفیسران نے شرکت کی۔

اس موقع پہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت خرم پرویز اسٹنٹ کمشنر دنیور ،اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ اور تحصیل کے دیگر آفیسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ ور چیف سکریٹری کے حکم پہ مقامی انتظامیہ کے طرف سے بھر پور تیاریاں کی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں حکومت اور انتظامیہ کے طرف سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بینرز اور پلے کارڈز پہ تیار کئے جائیں گے ۔اس دن سرکاری اداروں کے آفیسران اور ملازمین بھی خصوصی طور پہ شریک ہونگے ۔جبکہ میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر اور ضلع کونسل کے چیف آفیسران محکمہ تعلیم اور دیگر اداروں کے ساتھ ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے رابطہ کار کا کردار ادا کرینگے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ،ایس ڈی ایم و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن خرم پرویز ریلی کے نگراں ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلی میں محکمہ تعلیم کے اساتزہ اور طلباء بھی کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ۔ریلی 5فروی کے صبح 10بجے مڈل ہائی سکول سے نکلے گی اور گھڑی باغ میں پہنچ کر دو منٹ خاموشی اختیار کرے گی ۔ریلی کے شرکاء اپنے بازوں پہ کالی پٹیاں بھی باندھے گے ۔ریلی اتحاد چوک سے ہوتے ہوئے مدینہ بازار ،کرنل حسن بازار ،این ایل آئی چوک ،نسیم سینماء بازار ،ائیرپورٹ روڈ سے ہوتے ہوئے کلمہ چوک پہنج کر اختتام پزیر ہوگی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button