متفرق

گلگت بلتستان میں مردوں کی نسبت خواتین کی دیہی تنظیمیں زیادہ فعال کردار ادا کر رہی ہیں: یاسمین کریم

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہنزہ میں خواتین کو اقتصادی سرگرمیوں میں مزید مضبوط بنانے کے سلسلے میں غیر سرکاری ادارہ WEEI(وی) کے زیر اہتما م گزشتہ روز ہنزہ ایک روز ہ سمینار اکا انعقاد ہوا جس کی مہمان خصوصی یاسمین کریم پرو گرام منیجر ترقی برائے خواتین AKRSPاور سی ای او WEEI لال بانو تھی، اس سیمینار میں  ہنزہ کے مختلف علاقوں سے کاروبار سے تعلق رکھنے والی دو سو سے زائد خواتین نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یاسمین کریم نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہنزہ میں اس وقت خواتین سینکڑوں مرد کے شانہ بشانہ کاروبار سے سے منسلک ہیں۔ صرف دستکاری نہیں بلکہ مارکیٹ میں مختلف دکانیں کھول کر خواتین مارکیٹ متعارف کر وائی گئی ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے میں ہز ہائینس پرنس کریم آغاخان کے اداروں کا اہم کردار ہے جنہوں نے خواتین اور مردوں کی تنظمات بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان میں مردو ں کی تنظمات کی نسبت خواتین تنظیمات زیادہ فعال ہیں۔

انہوں نے مزہد کہا کہ اپنے خاندان اور علاقے کے عزت کا خیال رکھتے ہوئے خواتین ہر قسم کے کاروبار میں حصہ لے سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہی کہ خواتین صرف اور صرف اپنی دوکان کے حد تک نہ رہے بلکہ بزنس ایسوسی ایشن بنانے کے ساتھ ہنزہ کے مختلف علاقوں میں جا کر دیگر خواتین کو بھی اس شعبے میں لانے کی کوشش کرے تاکہ خواتین علاقے میں کاروباری معاملات میں مضبوط ہو۔

سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے WEEIکی چیف ایگزیکٹیو آفیسر لال بانو نے کہا کہ اس وقت ضلع ہنزہ میں دو سو سے زائد خواتین کاروبار سے وابسطہ ہیں، اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ خواتین کے لئے خصوصی مارکیٹیں قائم کریں تاکہ خواتین کے لئے سودا سلف آسان ہو، اور انہیں کاروبار کے لئے ایک مرکزی جگہ بھی میسر ہو۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے مرحلے میں کریم آباد تا التت اور علی آباد تا حیدر آباد دو الگ الگ خواتین بزنس ایسوسینز بنائی ہیں۔ انشاللہ بہت جلد ان سب کاروباری خواتین کو اکھٹا کر تے ہوئے ہنزہ بزنس ایسوسی ایشن بنائیں گے، جس کے بعد فوری طور پر خواتین سوسائٹی بھی عمل میں لایا جائے گا۔

خواتین کو کاروباری حلقوں میں مضبوط بنانے کے سلسلے میں سابق CEOکاڈو مبین محمد نے سمینار کے شرکا کو کاروبار کے حوالے سے بریفنگ دیا۔

سمینار سے مشہور معروف بزنس مین فدا کریم ، نمبردار اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کا زمانہ Gandar Balance کا ہے، اگر مرد اور خواتین معاشرے میں ایک ساتھ کام نہیں کرینگے تو معاشرے کو آگے بڑھانا ممکن نہیں ہوسکے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button