کیریئر

سی پیک منصوبے سے گلگت بلتستان میں نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع ملیں گے، اقبال حسن وزیر اطلاعات

گلگت ( پ ر)صو با ئی وزیراطلاعات، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے کہا ہے کہ صو با ئی حکو مت گلگت بلتستان کی تر قی میں سنجیدہ ہے ۔صو با ئی وزیرنے کہا کہ سی پیک منصو بے سے گلگت بلتستان میں تر قی ایک نیا دور کا آغاز ہو گا ۔ نو جوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم ہو نگے ۔ پڑ ھے لکھے نو اجونوں کو روز گا ر ملنے سے گلگت بلتستان میں امن قائم ہو گی اور نوجوان منفی سر گرمیوں سے اجتنا ب کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کو روکنے میں دفاعی اداروں کا کردار نہایت ہی اہم ہے۔ صوبائی وزیر نے جی بی پولیس کی جانب سے کامیاب کاروائیوں میں اسلحہ کی برآمدگی اورمجرموں کی گرفتاری کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے انتہائی مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ان کی دن رات کی کوششوں سے گلگت بلتستان میں پرامن ماحول قائم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پا ک چا ئنہ اکنا مک کو ریڈور کی وجہ سے گلگت بلتستان کی جغرفیائی اہمیت بڑھ رہی ہے ۔ بہت سے مما لک گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کیلئے سوچ رہے ہیں جس سے یہاں کی مقامی صنعتوں کو ترقی ملے گی ۔ سیا حت کے مواقع بڑھ جا ئے گی اور مقامی لوگوں کے کا روبار میں اضافہ ہو گا ۔ کیو نکہ گلگت بلتستان سی پیک کیلئے مین گیٹ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ یہاں ڈرائی پورٹ بنیں گے ، ہوٹل انڈ سٹر ی تر قی کریں گے ۔انہو ں نے کہا کہ صو با ئی حکو مت اپنے عوام جد ید سہو لیا ت دینے اور تر قی کے حو الے سے ملک کے دیگر صوبوں کے برا بر لا نے کیلئے سنجید ہ اقدا ما ت کررہے ہیں۔ ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button