متفرق

شگر: 2017کو شگر میں زرعی اصلاحات کے طور پر منائیں گے۔ چیئرمین ایکشن کمیٹی

شگر(نامہ نگار ) چیئرمین ایکشن کمیٹی شگر شیخ زکاوت علی نصرالدین نے کہا ہے کہ شگر کی تعمیر و ترقی اور جائز حقوق کی حصول کیلئے بھرپور اقدامات کرینگے۔ علاقے کی زمینوں کے حوالے سے افواہ ہو یا حقیقت ایک انچ پر بھی کسی کو قبضہ نہیں کرنے دینگے۔انہوں نے کہا کہ ہم قانون کااحترام کرتے ہیں۔ اور قانون عوام کی حقوق کی تحفظ کیلئے بنا ہے اور عوام کی حقوق کی تحفظ کرتا ہے۔ہم قانون کیساتھ ملکر شگر سے بے راہ و روی، منشیات، رشوت ،فرقہ واریت اور شریعت مقدس کی بے حرمتی کرنے والوں کی کڑی احتساب کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ سال 2017کو شگر میں زرعی اصلاحات کے طور پر منائیں گے۔شگر کو اللہ نے ہر طرح کی نعمتوں اور وسائل سے نواز ہے. یہاں کے زمینوں میں سونا اگُتاہے۔ علماء اور عوام دونوں ملکرکام کرینگے ۔اور زرعی اصلاحات کیساتھ زراعت کو فروغ دیکر علاقے کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button