چترال

چترال : انٹگریٹڈ ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کے قیام کے لئے عملی اقدامات کا بہت جلد ہی آغاز کیا جائے گا۔ضلع ناظم مغفرت شاہ

چترال (بشیر حسین آزاد) ڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں پاکستان غربت مکاؤ فنڈ (پی پی اے ایف) کے چیف ایگزیکٹیو قاضی عظمت عیسیٰ سے چترال میں انٹگریٹڈ ڈیویلپمنٹ پروگرام اور گزشتہ ماہ اسلام آباد میں پی پی اے ایف اور ضلعی حکومت کی مشترکہ ڈونر کانفرنس سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ڈونر کانفرنس کے فالو اپ میٹنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا جوکہ فروری کے 17سے 19تاریخ تک چترال میں منعقدہورہا ہے۔ اجلاس کے بعد ضلع ناظم نے ٹیلی فون پر میڈیا کو بتایاکہ انٹگریٹڈ ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کے قیام کے لئے عملی اقدامات کا بہت جلد ہی آغاز کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ چترال کی تیز تر ترقی اور گزشتہ سالوں میں سیلاب اور زلزلے سے تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی بحالی میں کلیدی کردار کا حامل ثابت ہوگا جس کے لئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ شروع دن ہی سے جدوجہد کا آغاز کیا تھا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button