سیاست

چلاس: تحریک انصاف کی صوبائی قیادت کے چناو میں پارٹی کے اہم لوگوں کو بائی پاس کیا گیا ہے- اورنگزیب شاہ رہنما انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن دیامر

چلاس(بیورورپورٹ)انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن دیامر کے مرکزی رہنما اورنگزیب شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی قیادت کے چناو میں پارٹی کے اہم لوگوں کو بائی پاس کیا گیا ہے اور مشاورت کے بغیر صوبائی کابینہ کا اعلان پارٹی کیلئے نقصان دہ ثابت ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سید جعفر شاہ ،حشمت اللہ اور دیگر سینئر ورکروں کو نظر انداز کرکے مرکزی قیادت نے غلط قدم اُٹھایا ہے ۔انہوں نے کہاکہ چیرمین تحریک انصاف گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کا مشاورت کے بعد اعلان کریں عجلت میں کئے گئے فیصلوں سے پارٹی میں فاصلے پیدا ہوگئے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button