تعلیم

گلگت، پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سنٹر کے زیرِ اہتمام چینی زبان کی کلاسز کا آغاز

گلگت ( پ ر) پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سنٹر گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ZSپلازہ جوٹیال میں چائینز لینگویج کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ PITACکے ریجنل ہیڈ محمد سہیل نے بتایا کہ ان کا ادارہ خطے میں فنی تعلیم کے ساتھ ساتھ عہد حاضر کی ضروریات کو پورا کرنے والے اہم کورسز کا انعقاد کر رہا ہے جس کا مقصد علاقے میں تعلیم یافتہ اور ہنر مند افراد کی استعداد کو بڑھانا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سی پیک سے وابستہ بہت سارے اہم منصوبوں کے آغاز کے بعد چائینیز لینگویج کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوہے اس ضروری زبان کو سکھانے کے لیئے کلاسز کا اجراء کیا گیا ہے۔

اس کورس میں رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ 9فروری رکھی گئی ہے ، خواہشمند افراد آخری تاریخ تک اس کورس میں اپنی شمولیت کے لیئے PITACکے دفتر بمقام احسان علی روڈ گلگت یا فون نمبر05811-922539پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ پہلے گروپ کو 12ہفتوں کے دورانیے پر مشتمل کورس کے اختتام پر سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button