متفرق

ہنزہ : 5فروری کو ہنزہ میں سرکاری وغیر سرکاری سطح پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سےمختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا

ہنزہ ( بیو رو رپورٹ ) ڈی سی ہنزہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فاورق کے زیرنگرانی ہنزہ لائین ڈیپارنمنٹ کے سربراہان کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں 5فروری کو ملک کے دیگر حصوں کی طرح ہنزہ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا کا فیصلہ کیا۔ ہنزہ میں سرکاری وغیر سرکاری سطح پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ،جہاں پر بھارت کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کے ظلم کے خلاف مذمتی قراداد پیش کیا جائے گا۔اس کے علاوہ سرکاری سطح پر اسکول کے طلباء اور اساتذہ اور دیگر سرکاری ادارے بھی ان کے ساتھ ریلی میں شرکت کرینگے اور کشمیری بھائیوں کے لئےیکجہتی کا پیغام دیا جائے گا اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگے گے۔اس موقع پر ڈی سی ہنزہ نے عوام الناس ، نمبرداران اور عمائدین کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ کہ وہ کشمیری بھائیوں آزادی اورہندوستان کی جانب سے ہونے والی بربریت کے خلاف قوم کشمیری بھائیوں کی یکجہتی کے حوالے سے جوش خروش کے ساتھ ریلیوں میں شرکت کریں۔اس موقع پرایس پی ہنز ہ آصف امین اعوان کے علاوہ دیگر ضلعی انتظامیہ کے سربراہان شریک ہو گئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button