متفرق

سی پیک کی سیکورٹی کیلئے آخری حد تک جائیں گے, میجر جنرل ثاقب محمود ملک کمانڈر ایف سی این اے

چلاس ( اسداللہ سے) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے کہا ہے کہ سی پیک کی سیکورٹی کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔اس عظیم منصو بے کی تکمیل کیلئے جو قربانی دینی پڑی دینگے ۔ دشمن قوتوں کی نظریں گلگت بلتستان پر لگی ہو ئی ہیں ۔ بیرونی عناصر جی بی کے اندر سے لو گوں کو خرید کر اس منصو بے کے خلاف استعمال کر نے کی کو شش کریں گے ۔ ایسے عناصر پر ہماری نظریں ہیں انہیں کسی صورت کا میاب ہو نے نہیں دیا جائے گا ۔

کینو داس میں عوام گو ہر آباد سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ عوام گو ہر آباد کی خوش قسمتی ہے کہ ان کے علاقے میں کیڈٹ کالج بن رہا ہے ۔ یہاں کے عوام نے کیڈ ٹ کالج کی تعمیر کیلئے 1000کنال اراضی مفت دیکر کر تعلیم دوست ہو نے کا ثبوت دیا ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے اس منصو بے نے یہاں سے گزر کر جانا ہے ۔ عوام اپنی نظریں کھلی رکھیں اور اس منصو بے کے خلاف سازشیں کر نے والے عناصر کو اپنی صفوں میں گھسنے نہ دیں ۔

اس سے قبل انہوں نے وزیر اعلیٰ کے ہمراہ نئے زیر تعمیر کیڈٹ کالج کا دورہ کیا ۔ پر نسپل کیڈٹ کالج چلاس لفٹننٹ کر نل عتیق اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کیڈٹ کالج شفاء علی نے منصو بے کے بارے تفصیلی بر یفنگ دی ۔

فورس کمانڈر نے کیڈٹ کالج چلاس کے تین پو زیشن ہو لڈر طلباء کو ایف سی این اے کی جانب سے سکالر شپ دینے کا اعلان کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button