تعلیم

سکردو : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تعلیمی شعبہ بولٖڈ کےپری بورڈ امتحانات میں آٹھ سو طلبا و طالبات میں لے رہے ہیں

سکردو (سرور حسین سکندر) بلتستان کے صدر مقام سکردو میں سٹی کے تعلیمی اداروں میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تعلیمی شعبہ بولٖڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے طلبا و طالبات کا بورڈ کے پیٹرن کے مطابق امتحانات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ بولڈ کے آرگنائزر کے مطابق پری بورڈ امتحانات میں تقریبا آٹھ سو کے قریب طلبا و طالبات ہر سال کی طرح اس سال بھی بھر پور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ مجموعی طور پر چار امتحانات کے مراکز قائم کئے ہیں جن میں طالبات کے لئے اسوہ گرلز کالج ،جبکہ طلباء کے لئے بوائز ہائی سکول سکیمیدان سکردو اور گمبہ سکردو میں طلبا اور طالبات کئے امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نویں اور دسویں جماعتوں کے پیپرز لئے گئے۔ امتحانات کی نگرانی کے لئے کارکنان کے ساتھ ساتھ تجربہ کار اساتذہ ، انجینئر ز اور ڈاکٹرز موجود ہیں اور سکیورٹی کے لئے امامیہ اسکاوٹس اور معاونت کے لئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر اطہر موسوی اور انکی کابینہ موجود رہے۔ جبکہ امتحانات کا وقت دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو کر چار بجے ختم ہوتے ہیں۔ یہ سلسلہ تمام مضامین کے اختتام تک جاری رہے گا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی دونوں جماعتوں کے پہلی پوزیشن ہولڈرز کے لئے لیپ ٹاپ جبکہ دیگر پوزیشن لینے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی انعامات دئیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا ادارہ بولڈ گزشتہ آٹھ سالوں سے سکردو میں طلبا و طالبات کی امتحانوں کی تیاری کے لئے پری بورڈ امتحانات منعقد کرتی آرہی ہے جس کی باقاعدہ اجازت اور حوصلہ افزائی محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر اور اعلیٰ عہدہ داران کرتے ہیں جبکہ امامیہ آرگنائزیشن کو یہ اعزاز رہی ہے کہ تعلیمی میدان میں ہر سطح پر سمینار ز ،لیکچرز ، اور مختلف مواقع پر اجتماعی پروگرامات سمیت کیرئیر کونسلینگ سیشنز اور تقاریب کا وقتا فوقتا انعقاد کرتی رہی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button