صحت

گلگت: ڈی ایچ کیو ہسپتال اور سٹی ہسپتال کشروٹ میں مریض سہولیات کے فقدان پر پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل کے سامنے پھٹ پڑے، 55 فیصد ملازمین غیر حاضر

گلگت(سبخان سہیل) وزیر اعلی گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر پارلیمانی سیکرٹر ی صحت گلگت بلتستان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت اور سٹی ہسپتال کشروٹ کا اچانک دورہ۔ پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل کے دورے کے موقعے پرہسپتال میں مریضوں نے شکایات کے انبار لگائے۔ اس موقعے پر مریضوں نے پارلمانی سیکریٹری ہیلتھ برکت جمیل کو اپنی شکایت بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہسپتال سے ایک پرسٹامول کی گولی تک میسر نہیں ۔اور جو ادویات ہسپتال میں مہیا ہے اس کے حوالے سے بھی کوئی لیسٹ آویزاں نہیں ہے۔ دوسری جانب ہسپتال میں واش روم نہ ہونے سے بھی مشکلات درپیش ہے۔ صوبائی حکومت نے ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے لیے جو بجٹ دیا ہے وہ خود کھا رہے ہیں، ہمیں ایک پرسٹامول بھی ہسپتال میں میسر نہیں ہے۔ لہذا ہم حکومت گلگت بلتستان بلخصوص وزیر اعلی گلگت بلتستان سے اس بات کی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات کرتے ہوئے ادویات کی فرہمی کو یقنی بنایں۔

اس موقعے پر پارلمانی سیکرٹری نے مخلتف وارڈز کا بھی دورہ کیا اور مریضوں سے ان کے مسائل دریافت کیے۔ دورے کے موقعے پر ہسپتال میں صفائی کی ناقص نظام پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہسپتال عملے کو سختی سے اس بات کی ہدایات بھی جاری کیا کہ ہسپتال میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مریضوں کی سہولت کا بھی خیال رکھیں۔

پارلیمانی سیکرٹری صحت برکت جمیل نے سٹی ہسپتال کشروٹ کا بھی دورہ کیا جہاں پر مریض سہولیات کے فقدان پر پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل کے سامنے پھٹ پڑے اور شکایات کا انبار لگادیا۔ ادویات کی عدم فراہمی، ہسپتال میں صفائی کے نظام اور دیگر مسائل کا ذکر بھی کیا ۔ پارلیمانی سیکریٹری برکت جمیل کے دورے کے موقعے پر دونوں ہسپتال میں 45فیصد ملازمین حاضر تھے جبکہ 55فیصد ملازمین حاضری لگانے کے بعد ہسپتال سے غائب تھے۔ جس پر پارلیمانی سیکریٹری ہیلتھ برکیت جمیل نے ہسپتال انتظامیہ کو سختی سے اس بات کی ہدایت کرتے ہوے کہا کہ ہسپتال میں ملازمین کی حاضری کو 100فیصد یقینی بنیا جائے تاکہ مریضوں کے مسائل میں کمی آسکے۔

پارلمانی سیکرٹری ہیلتھ نے اپنے دورے کے موقعے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر دونوں ہستالوں کا تفصیلی دورہ کیا جس کے بعد اب میں اپنی رپورٹ بہت جلد وزیر اعلی گلگت بلتستان کو پیش کروں گا۔ ہیلتھ کے اندر جو نظام ہے اس کو مزید بہتر بنانے کے لیے صوبائی حکومت موثر اقدامات کرتے ہوئے صحت کی سہولیات کی فرہمی کویقینی بنائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button