معیشت

ہنزہ : ٹھکیداروں کی رجسٹریشن کے لئے شرائط میں نرمی کا خیر مقدم کر تے ہے ۔ جنرل سکریٹری ہنزہ ٹھکیدار ایسوسی ایشن

ہنزہ (بیورورپورٹ) انجینئرنگ کو نسل کا ٹھکیداروں کی رجسٹریشن کے لئے شرائط میں نرمی کا خیر مقدم کر تے ہے ۔ ہنزہ ٹھکیدار ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری صداقت حسین شہاب نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ انجینئرنگ کونسل کی شرائط میں نرمی سے گلگت بلتستان کے بہت سے بے روزگاروں کو روز گار کے مواقعے ملینگے ۔ جبکہ کلاس سی سے سی تھری تک کی رجسٹریشن انجینئرنگ کو نسل گلگت میں ہو گی جو کہ خو ش آئند ہے صرف سی ٹو اور سی اے کی سر ٹیفکٹ اسلام آباد سے جاری ہو گا ۔ اس پالیسی کو گلگت منتقل کرنے میں گلگت بلتستان کے کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا کردار قابل تعریف ہے۔ صداقت حسین شہاب نے گلگت بلتستان کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ کافی عرصے سے اس مہم کیلئے جدوجہد کررہے تھے، اللہ تعالی نے کامیابی عطا کی ۔ اس سے پہلے ٹھکیدار سر ٹیفیکٹ کی خاطر اسلام آباد کا رخ کر رہے تھے جس سے اُن کا وقت کی ضیاع کیساتھ مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ اب یہ سہو لت گھر کی دہلیز پر میسر ہو گی۔ مجھے اُمید ہے کہ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان ٹھکیداروں کی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button