معیشت

شگر جیمز ایسوسی ایشن مائینگ پالیسی کی بھر پور حمایت کرے گی۔ شگر جیمز ایسوسی ایشن

سکردو ( پ۔ر ) شگر جیمز ایسوسی ایشن کے صدر سید حیدر شاہ نے کہا ہے کہ قائمہ کمیٹی کی جانب سے مائینگ پالیسی کی بھر پور حمایت کرتے ہیں علاقے کے غریب عوام کی حق میں پالیسی بنانا گلگت بلتستان کی معیشت اور ملکی معشیت کی استحکام کے لئے نیک شگون ہے۔ مثبت پالیسی سے علاقے کے عوام خوش ہیں اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان مائننگ رولز پچھلے کئی عرصے سے عوام اور حکومت کے درمیان کھنچا تانی اور تذبذب کا شکار تھے حالیہ قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کی جانب سے اس قانون پر عمل کرانے کی تجویز عوام دوست پالیسی ہے جس کی شگر جیمز ایسوسی ایشن بھر پور حمایت کرئے گی گلگت بلتستان میں عوامی مفادات کو مدنظر رکھ کر کام کیا جائے تو مائننگ کا شعبہ مزید مستحکم ہوگا اور علاقے میں ترقی کا دور دورا ہوگا سید حیدر شاہ جیمز ایسوسی ایشن شگر نے کہا کہ شگر کے عوام موجودہ مائننگ رولز پالیسی کی بھر پور حمایت کرتی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button