متفرق

استورمیں یکجہتی کشمیر ریلی

استور( شمس الرحمن شمس ) ضلع استور میں کشمیر کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے تمام ہیڈ آف ڈئپارٹمنٹس کے علاوہ علاقے کے دیگر سیاسی و سماجی رہنماوں نے گوریکوٹ جامعہ مسجد سے بنک روڈ تک ایک ریلی میں شرکت کی۔ اس موقعے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) استور کے سیکرٹری جنرل محمد سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن بھی آئے گا جب مودی کے گھر سے مودی کے خلاف تحریک چلے گی۔ ہم بھارتی ظالموں کو یہ بتا نا چاہتے ہیں کہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یہ ظلم بند کر ے اور اقوام متحدہ سے بھی یہ گزارش کرتے ہیں کہ وہ کشمیر یوں کے ساتھ ہونے والی ظلم پر ایکشن لیں۔ اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیر افضل نے کہا کہ آج کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے ساتھ بھارتی حکومت بہت ظلم کر رہی ہے اور اقوام متحدہ اس پر چھپ ہیں۔ یہ بات سوالیہ نشان ہےاور ہیومین رائٹس کی خلاف ورزی ہے۔ مودی سر کار اگر اس طرح کرتے رہینگے تو جلد منہ توڑ جواب دینگے۔ اس موقعے پر دیگر مقررین نے بھی کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا برف کا بنا تو ڈ دیا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button