متفرق

شگر: شدید برف باری اور ٹھنڈ کے باوجود ضلع شگر میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا۔

شگر(عابد شگری) شدید برف باری اور ٹھنڈ کے باوجود ضلع شگر میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا۔ اس سلسلے میں حسن شہید چوک سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں تمام ضلعی اداروں کے سربراہوں اور سینکڑوں کی تعداد میں طلباء اور لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت قائم مقام ڈپٹی کمشنر شگر سید موسی بخاری نے کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام ڈپٹی کمشنر شگرسید موسی بخاری اور ہیڈ ماسٹر ہائی سکول شگر سید محمد عراقی نے کہا کہ آزادی کے بعد کشمیر کے اکثریت پاکستان میں شامل ہونا چاہتے تھے لیکن ڈوگرہ راج نے زبردستی کشمیر کا الحاق ہندوستان کیساتھ کردیا جس کے خلاف وہاں آزادی کی تحریک اب تک جاری ہے۔ ہم کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ کشمیری مسلمانوں کو ان کی خواہش کیمطابق حق خود ارادیت دی جائے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں پر ظلم کی پہاڑ ڈھا رہے ہیں۔جس پر خاموشی بحیثیت مسلمان کسی کو بھی جائز نہیں۔ ہم کشمیری مسلمانوں کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھیں گے۔مقررین نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قرارداد کیمطابق اپنے خواہشات کیمطابق فیصلہ سازی کا اختیار دی جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button