متفرق

کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے کوئی کشمیر کو پاکستان سے جد ا نہیں کر سکتا ۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان

اسلام آباد: گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے کوئی کشمیر کو پاکستان سے جد ا نہیں کر سکتا ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم قابل مذمت ہیں ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ انسانوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں اور اس خطے کو زبردستی اپنے قبضے میں لے رکھا ہے جو انسانی حقوق کی سراسر پامالی ہے ۔پاکستان ہمیشہ کشمیری بھائیوں کو حقوق دلانے کے لیئے کوشاں ہے اور کشمیر ی بھائیوں کو حقوق ملنے تک عالمی سطح پر آواز اٹھائیگی اور پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائینگی اور مسئلہ کشمیر کی حل تک خطے میں امن ممکن نہیں۔انسانی حقوق کے عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اپنا کردار ادا کریں تاکہ بے گناہ انسانوں کو ان کے حقوق مل سکیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button