متفرق

ضلعی انتظامیہ فوری تھلپن اور شاہراہ قراقرم کا ایوارڈ پاس کرے ورنہ بچوں سمیت شاہراہ قراقرم پر دھرنا دینگے

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت اور ضلعی انتظامیہ فوری تھلپن اور شاہراہ قراقرم کا ایوارڈ پاس کرے ورنہ بچوں سمیت شاہراہ قراقرم پر دھرنا دینگے۔غلط بیانی کے زریعے ایوارڈ پاس کرنے میں مسلسل تاخیر کرنا متاثرین کے ساتھ سراسر ناانصافی اور زیادتی ہے اب مذید زیادتی برداشت نہیں کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم تھلپن اور شاہراہ قراقرم نے دیامر میڈیا سنٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہوڈر گاؤں کے بعد تھلپن اور شاہراقراقرم کے متاثرین کو ادائیگی کرنی تھی لیکن ایک سازش کے تحت تاخیری حربوں کے زریعے ایوراڈ کو تاخیر کیا جارہاہے انہوں نے کہا کہ اگر ایوارڈ میں کو ئی مسائل ہیں تو فوری ان مسائل کو ختم کئے جائیں تمام متاثرین کو تقریبا ادا کئے جاچکے ہیں صرف تھلپن اور شاہراہ قراقرم کے نت نئے ایشو لاکر تاخیر کیا جارہاہے جو اب ناقابل برداشت ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پانچ دن تک اگر تھلپن اور شاہراہ قراقرم کا سیکشن 9نہیں لگایا گیا تو ہم شاہراہ قراقرم پر بچوں سمیت دھرنا دینگے جس کی تمام تر زمہ داری واپڈ اور ضلعی انتظامیہ پر ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button