موسم

استور ویلی روڈ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

استور( بیورورپورٹ ) ضلع استور میں شدید برفباری سے بند ہونے والا استور گلگت روڈ ایس ڈی او ہیڈ کواٹروحید اور اس کی ٹیم نے ایک دن میں ہر طرح کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ اس موقع پر ایس ڈی او ہیڈ کواٹر وحید نے کہا کہ استور اور گلگت کا مین روڈ حالیہ برف باری اور بارش کے باعث بری طر ح بند ہوا تھا، جگہ جگہ سلائیڈنگ ہوئی تھی جس پر میں اور میری ٹیم نے بہت بڑی محنت اور ویلی روڈ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید بتایا کہ آج گوریکوٹ اور عید گاہ روڈ بھی کھول دیا جائے گا۔ اس کے بعد بالائی علاقو ں کے روڈ کھولنے کے حوالے سے اقدامات کئے جاینگے۔

واٹر اینڈ پاور استور نے گزشتہ روز شدید برف باری سے گرنے والے پول اور کٹنے والی لائینوں کو ایک دن کے اندر ٹھیک کرکے بحال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری واٹر اینڈ پاور گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر سب انجینر ہیڈ کواٹر ایریا احسان علی اورٹیم نے ایک دن میں تمام گرنے والے پول کو ٹھیک کر دیا اور لائنوں کو بھی ٹھیک کر کے گوریکوٹ ، عید گاہ ، چونگر میں بجلی بحال کر دی گئی۔ اس موق ع پرسب انجینر احسان علی نے کہا کہ لوس پاور ہاوس کو اسی دن بحال کر دیا گیا تھا اور پریشنگ پاور ہاوس کو آج بحال کر دیا گیا۔ برف باری سے کافی تعداد میں پول گرے تھے اور لائنیں بھی کٹی تھی لیکن میرے اسٹاف نے دن رات محنت کر کے لائنیں بحال کر دیاگیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button