عوامی مسائل

برفباری کی وجہ سے طولتی سمیت کھرمنگ کے بالائی علاقوں میں مواصلاتی نظام درہم برہم

کھرمنگ (نمائندہ خصوصی ) طولتی سے بارڈر تک برفباری کی وجہ سے تمام فائبرز بریک ہونے کی وجہ سے تمام مواصلاتی نظام جن میں لینڈ لائن ، موبائل اور انٹرنیٹ شامل ہے روز سے بند ہیں جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو اندرون اور بیرون ملک اپنے عزیزوں سے رابطہ کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ سکردو اور دیگر شہروں میں رہنے والے کھرمنگ کے باشندوں کو کھرمنگ میں موجود اپنے عزیز و اقارب سے کئی دنوں سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں جبکہ انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے دفاتر کے امور ٹھب ہو کر رہ گئے دوسری جانب ایس سی او کے ٹیکنیشنز لینڈ لائن کی بحالی کے لئے سرتور کوشش کر رہے ہیں اور لینڈ لائن اور ایس کام سروس جلد بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہیں۔

دوسری جانبے، محکمہ بی اینڈ آر کے ایس ڈی او اشرف حسین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کھرمنگ کارگل روڈ طولتی تک بحال کر دیا گیا ہے جبکہ بہت جلد کارگل روڈ کو مکمل طور پر کھولنے کے بعد ٹریفک بحال کردیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کارگل روڈ کی بحالی کے لئے تمام زرائع استعمال کر رہے ہیں جبکہ روڈ کے قلیوں کے ساتھ پائپ لائن کے ملازمین کو بھی روڈ کی بحالی کے لئے اپنے اپنے علاقوں میں تعینات کر دیا ہے ان کا کہنا تھاسڑک بھاری برف باری کی وجہ سے کئی جگہوں سے بند تھی تاہم روڈ پر پڑی برف ٹریکٹر بلیڈ سے صاف کررہے ہیں ٹریکٹر کے زیعے صاف کرتے ہوئے سرمیک تک پہنچے ہیں جبکہ کل تک طولتی تک مکمل صاف کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مزید برفباری نہیں ہوئی تو اگلے ایک دو روز میں کارگل روڈ کو بحال کر کے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا بالائی علاقوں میں زیادہ برف جمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے صفائی میں کچھ دن لگ سکتے ہیں تاہم روڈ کی بحالی کے لئے تمام ملازمین کو فیلڈ میں تعینات رکھا ہوا ہے جبکہ سب انجینئرز ان کی نگرانی کر رہے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button