سیاست

دیامر میں پانی کی کمی سے وجہ سے بجلی کا عارضی بحران پیدا ہوا ہے، حاجی عبدالوحید صدر ن لیگ

چلاس(بیوروچیف)صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔خطے سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ہمارے دور میں گلگت بلتستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔حکومت کی منصفانہ اور عوام دوست پالیسیوں اور تعمیر و ترقی سے خائف گروہ احتجاج کے ذریعے سیاست میں زندہ رہنا چاہتے ہیں۔دیامر یوتھ موومنٹ کے احتجاج کے پیچھے انکے ذاتی مفادات پوشیدہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن دیامر کے صدر حاجی عبدالوحید نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں پانی کی کمی کی وجہ سے بجلی کا عارضی بحران پیدا ہوا تھا۔اس بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جا چکے ہیں۔دیامر میں پن بجلی گھروں کے متعدد منصوبوں پرکام جاری ہے۔منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کو لوڈشیڈنگ سے چھٹکارہ دلائیں گے۔گندم سبسڈی کا خاتمہ نہیں کیا جا رہا ہے البتہ گندم کی اسمگلنگ اور غیر منصفانہ تقسیم کا راستہ روک رہے ہیں۔احتجاج کرنے والوں کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ذاتی مفادات کا حصول ہے۔جسے باشعورعوام مسترد کر چکے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button