تعلیم

پھکر (نگر) میں تعلیمی کانفرنس اور تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد

SSWO 1

نگر( پ ر) ڈپٹی انسپکٹرآف سکولز ہنزہ نگر جبار خان نے کہا ہے کہ اساتذہ طلبہ کودور جدید کے تقاضوں کے مطابق زیور تعلیم سے آراستہ کریں اساتذہ کو بڑی بڑی تنخواہیں طلبہ کی بدولت ملتی ہے اگر سکولوں میں طلبہ ہی نہ ہوں تو اساتذہ کو کس کام کی بڑی بڑی تنخواہیں ملیں گی۔ اساتذہ کی کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اپنے مقدس پیشے کی قدر دانی کریں اوراپنے تنخواہوں کو حلال کریں اور طلبہ کی ان کے دور کی مطابق تعلیم و تربیت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت کی جانب سے پھکر نگر میں منعقدہ تعلیمی کانفرنس و تقسیم انعامات کی تقریب سے بحشیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ دور جدید میں گورنمنٹ سکولوں کے طلبہ کی صحیح معنوں میں تعلیم وتربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔حکومت کی جانب سے اساتذہ کو اتنی بڑی بڑی تنخواہیں خیرات میں نہیں بلکہ طلبہ کو دور جدید کے مطابق ان کی تربیت کے لئے دی گئی ہے۔لہذا اساتذہ کرام اپنے تمام تر توجہ طلبہ کی تعلیم پر لگائے۔ انہوں نے کہا کہ پھکر نگر کے ہائی سکول کے پی سی فور کو جلد از جلد منظوری کے لئے اپنا کردار ادا کروں گا ۔پھکر نگر کے سکولوں کے نام پر جتنے بھی اساتذہ دیگر سکولوں میں ہیں ان کو متعلقہ سکول بھیج دیا جائے گا۔ سکولوں کے اندر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن کی خدمات قابل تحسین ہے۔ انہوں نے تعلیمی وصحت کے میدان میں جو کام کیا ہے وقت کی تقاضوں کے مطابق کیا ہے ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔پھکر نگر کے سکولوں کے جتنے بھی مسائل ہے ان حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی

SSWO 4

۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمن آفیسر ایجوکیشن ہنزہ نگر محمد عباس نے کہا کہ دور جدید میں تعلیم کے بغیر کسی سے بھی مقابلہ نہیں کی جاسکتا ہے لہذا طلبہ اپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم پر مرکوز کریں اور اانے والی دور کے لئے اپنے آپ کو تریار رکھے کیونکہ آنے والا دور مقابلے کا دور ہے۔ سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت کی تعلیمی اور ہیلتھ کی سیکٹرز میں خدمات قابل ستائش ہے انہوں نے بلا تفریق تعلیم و صحت کے میدان میں قوم کی بھر پور خدمت کی ہے۔عوام کو چاہئے کہ ان کی ہر وقت سپورٹ کریں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید آباد ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر عید علی نے کہا کہ پھکر نگر بوائز ہائی سکول کی پی سی فور کئی سال گزرنے کے باوجود نہیں بن رہی ہے علاقے میں ہائی سکول نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ و طالبات مسائل و مشکلات میں مبتلاء ہے۔ محکمہ تعلیم کے زمہ داران ہائی سکول کی پی سی فور کے لئے اپنا کردارادا کریں۔سکولوں کے اندر سہولیات کی بھی فقدان ہے۔ پھکر کے سکولوں کے اندر اساتذہ کی بھی کمی ہے لہذا اساتذہ کی کمی کو دور کیا جائے ۔ سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت کی تعلیم وصحت اور دیگر سیکٹرز میں خدمات کی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کم مدت میں علاقے کے مسائل و مشکلات کی حل کے لئے بہت زیادہ خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ پھکر نگر کے عوام کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کو شکر گزار ہے۔ اور امید بھی رکھتے ہیں کہ آئندہ بھی تعلیمی وصحت کے میدان میں خدمات سر انجام دیتے رہیں گے۔اور ہم سے جو بھی ہو سکے ان کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے گا۔ علاقے کی مسائل کی حل کے لئے مل کر اقدامات اٹھائے گے۔ سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن گلگت کے جنرل سکریڑی ریاض علی نے آرگنائزیشن کی اغراض و مقاصد، دو سالہ کارکردگی اور آئندہ کی ترجیحات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

SSWO 3

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button