سیاست

پیپلز پارٹی کے متوقع امیدوار ظفر اقبال عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، نمبردارعزیز ہنزہ علی آباد

zafar iqbal

ہنزہ نگر ( اجلال حسین ) پاکستان پیپلز پاڑٹی ہنزہ حلقہ 6کے متوقع امیدوار ظفر اقبال عوام کے توقعات پر پورا پورا اُتریں گے. اس سے قبل بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے سب ڈویثرن ہنزہ کے لئے بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں۔ان خیالات کا اظہار سنٹر ہنزہ علی آباد کے نمبردار عزیز علی نے میڈٖیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انھوں نے مزید کہا کہ ظفر اقبال نے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ پاکستان میں واحد کامیاب پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی نیٹکونہ صرف پاکستان میں سروس کرتی ہے بلکہ دوست ملک چین اور وسط ایشاء میں بھی سفری خدمات فراہم کر رہا ہے.

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ امیدواروں نے عوام ہنزہ کو تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں سہولیات فراہم کرنے کی مکمل کوششیں کی ہیں. اسی طرح امید ہے کہ مستقبل میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے متوقع امیدوار ظفر اقبال ماضی کے نمائندوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کرینگے۔

نمبر دار عزیز علی نے کہا کہ بحثیت نمبردار ماضی میں ہنزہ میں بہت سے نمائندے حلقہ 6ہنزہ میں انتخابات میں حصہ لے چکے ہے مگر الیکشن میں ہارنے کے بعد کسی کو اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے. انہوں نے کہا کہ ہم ہنزہ کے میڈیا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے برسراقتدار نمائندوں کی کوتاہیوں کو منظر عام پر لاتے ہوئے منتخب نمائندوں کی خامیوں کو بھی نمایاں کیا. انہوں نے قوی امید ظاہر کی ہے کہ ظفر اقبال امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حلقہ 6ہنزہ سابقہ ادوار کو دیکھتی ہوئے عوام کے مسائل کو ترجیح دیتے ہوئے ہنزہ کے عوام کی خدمت کرینگے ۔ 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button