سیاست

گلگت: ن لیگ کے وہ لوگ جو کل تک بڑی مشکل سے گزارہ کرتے تھے و ہ آج ٹھیکیداربن کرپیسہ دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ فتح اللہ خان

گلگت(خبرنگارخصوصی) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کے اسمبلی ممبران ،اراکین کونسل اور صوبائی وزراء کے آثاثوں میں دن دگنی رات چگنی اضافہ ہورہاہے۔ الیکشن کمیشن ،نیب اور خفیہ ادارے ان کے خلاف ایکشن لے ۔انہوں نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ممبران اسمبلی اور وزراء نے کرپشن کوچھپانے کے لئے اور جانچ پڑتال کی ڈر سے اثاثہ جات کو اپنے خونی رشتہ داروں کے نام کروایا ہے ،ان کو بے نقاب کرنے کے لئے ان کے رشتہ داروں کے اثاثہ جات کی بھی جانچ پڑتال کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت میں موجود لوگ ایک مافیہ بنے ہوئے ہیں اور یہ مافیہ کے لوگ سرکاری دفتروں میں جاکر افیسران کو ڈرادھمکا کر اوران کو ہراسہ کرکے اپنے ناجائز کام کرواتے ہیں ۔ ان کا کام عوامی مسائل حل کرنا نہیں دونوں ہاتھوں سے پیسہ بنانا ہے اور عوام کی مایوسیوں اور مشکلا ت سے ان کو کوئی سروکار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حکومت نا م کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہے، ہر طرف آوئے کا آوا بگڑا ہوا ہے۔ ن لیگ کے وہ لوگ جو کل تک بڑی مشکل سے اپنا گزارہ کررہے تھے و ہ آج بڑے بڑے ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں اور عوام کا پیسہ دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button