صحت

گلگت : ڈرگ انسپکٹر کا دواخانوں پہ چھاپہ، زائد المیعاد ادوایات کو تحو یل میں لیکر ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائی شرو ع

گلگت (نمائند ہ خصوصی) ڈرگ انسپکٹر عبد العزیز نے گلگت شہر میں واقعہ پل رو ڈ ،گھڑی باغ اور کشرو ٹ سٹی ہسپتال میں اچانک چھا پہ مار کر زائد المیعاد ادوایات کو اپنے قبضہ میں لے کر ڈرگ ایکٹ کے تحت قا نو نی کارروائی شرو ع کردیا۔کشرو ٹ سٹی ہسپتال میں کوئی زائد المیعاد ادوایات ، بغیر رجسٹر یشن اور ممنوع ادوایا ت بر آمد نہیں ہو ئی ۔انہوں نے پل رو ڈ پر واقع حکیم دواخانہ سے زائد المیعاد ادوایات کو اپنے تحو یل میں لیکر ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائی شرو ع کردی ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت شہر میں انسا نی جانوں کے ساتھ کھیلنے والے میڈ یکل سٹو روں اور حکیم دواخانوں کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ ممنوع ادوایات کی تر سیل روک دی جا ئے بصورت میڈ یکل سٹو روں اور حکیم دواخانوں کو بند کردیا جا ئے گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button