ثقافت

ڈپٹی کمشنر دیامر کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد

چلاس(عمرفاروق فاروقی)ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد کے تبادلے پر ان کے اعزاز میں ضلعی انتظامیہ اور انتظامی سربراہان نے چلاس سرکٹ ہاوس میں ایک پروقار اور شاندار الوداعی پارٹی اوراعشایئہ کا اہتمام کیا ۔الواداعی پارٹی میں ڈپٹی کمشنر دلدار احمد ملک،جی ایم واپڈا،نواز بٹ،اسسٹنٹ کمشنر چلاس ظہور علی،اسسٹنٹ کمشنر داریل امیراعظم،اسسٹنٹ کمشنر تانگیر فیاض احمد،اسسٹنٹ کمشنر ال ارطارق،ڈپٹی ڈاریکٹر واپڈا رحیم شاہ،صدر ن لیگ عبدالوحید،سابق ڈی سی آدم شاہ،مجسٹریٹ تنویر احمد،نثار احمد،شیخ فرید و دیگر معززین دیامر نے شرکت کیا ۔

الوداعی پارٹی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی ایم واپڈا،ڈی سی دیامر دلدار احمد ملک،رحیم شاہ و دیگر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عثمان احمد ایک قابل اور فرض شناس آفیسر ہیں ان کی سرپرستی میں گزشتہ دو سالوں کے اندر دیامر تعمیر و ترقی کی جانب گامزن ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ ڈی سی عثمان احمد نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیامر بھاشہ ڈیم جیسے بڑے منصوبے کے لینڈ ایکوزیشن میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا بچت دیا ہے اور متاثرین ڈیم کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں کیا ہے،موصوف نے مختصر عرصہ میں دیامر کو پرامن بنایا اوریہاں کے مختلف لوگوں کے مابین پائی جانے والی دوریوں کا بھی خاتمہ کرکے اس پسماندہ ضلع کے نقشے کو دنیا کے سامنے مثبت انداز میں پیش کیا ۔اہلیان دیامر ڈی سی عثمان احمد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی عثمان احمد نے دیامر کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دیامر ڈیم کے لینڈ ایکوزیشن کا مرحلہ مکمل کرکے زمینوں کا ایوارڈ پاس کرنا میرے لیئے ایک چیلنج تھا ،جیسے اللہ کے فضل و کرم سے اپنی ٹیم کے بہتر تعاون اور عوام کے حمایت سے پایہ تکمیل کو پہنچایا ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے لوگوں نے مجھے بہت عزت دی اور میرے ساتھ ہر معاملے میں بہترین تعاون کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ دیامر مستقبل میں بہت ترقی یافتہ ضلع بنے گا یہاں کے عوام کو چاہے کہ وہ ایک دوسرے کے ٹانگیں کاٹنے کے بجائے اپنے آپ کو مستقبل کے چیلنجیز سے نمٹنے کیلئے تیار رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ دیامر ڈیم میں کسی کو کرپشن کرنے کا موقع نہیں دیا گیاہے،وزیر اعلی گلگت بلتستان کی کوشیشوں سے تمام متاثرین کے معاوضا جات وقت پر ادا کیئے گئے ہیں اور کسی کو شکایت کا موقع نہیں دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملازمت میں تبادلہ اور ریٹائرمنٹ نوکری کا حصہ ہے ،میری دعا ہے نیاء ڈی سی دیامر عوام کے توقعات پر پورے اُترتے ہوئے دیامر کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button